عیدالفطر پر شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی

بدھ 28 جون 2017 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) عیدالفطر کے تینوں روز شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی، شہریوں نے قبروں پر پھول چڑھائے اور صبح سے شام تک قبرستانوں میں لوگوں کا رش رہا، نماز عید کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں میں پہنچ گئی جبکہ قبرستان کے باہر پھول بیچنے والے شہریوں سے منہ مانگے پیسے وصول کرتے رہے۔