امیگریشن حکام نے لاہور ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر دبئی جانے والے 12 مسافروں کو گرفتار کیا

بدھ 28 جون 2017 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) امیگریشن حکام نے لاہور ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر دبئی جانے والے 12 مسافروں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والے مسافروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، گرفتار مسافروں کے پاس لیبیا کے جعلی ویزے تھے اور وہ لیبیا کے راستے جرمنی جانا چاہتے تھے، امیگریشن حکام نے گرفتار مسافروں کو جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :