منشیات کی بڑھتی ہوئی وباء نے نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔چئرمین گل غنی خان

عید الفطر کے چھٹیوں کے فورا بعد نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کر نے کا اعلان ،منشیات کے عا لمی دن کے حوالے سے یوتھ فرنٹ پاکستان کی تقریب سے مقررین کاخطاب

بدھ 28 جون 2017 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) منشیات کی روک تھام (ترک منشیات) کے عا لمی دن کے مو قع پر نوجوانوں کی سماجی،ثقا فتی اور ادبی رضا کار تنظیم یوتھ فرنٹ پاکستان (رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منقعد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اندر شہر یوسی16کے ڈسٹرکٹ ممبرحاجی شرفرزند تھے جبکہ صدارت یوتھ فرنٹ پاکستان کے چئرمین گل غنی خان نے کی۔

تقریب سے یوتھ فرنٹ پاکستان کے چئرمین گل غنی خان،ملک نوید احمد،سعید حیدر ،رحمن جلال ،ساجد خان ،محمد شاہد،کونسلر محمد طاہر کشمیری ،میا ں بخت زادہ ،ڈاکٹر سید تاج میر شاہ،حاجی اعجاز حسین ،ڈاکٹر سجاد احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے پشاور اور ملحقہ دیہات میں منشیات کے بڑ ھتے ہوئے استعمال سے ہونے والی تباہ کاریو ں پر تشویش کااظہار کیا گیا جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کے لیے ایک دفعہ پھر ضرورت پڑ گئی ہے ۔ جس کے لیے ایک جامع پالیسی تیار کی جاے اور ایک مرتبہ پھر اسکے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے حکومتی سطع پر ان تنظیموں کی مالی معاونت کرنے پر زور دیا۔جو اس میدان میں عملی طور پر عرصہ دارز سے کام کررہی ہیں۔ یوتھ فرنٹ پاکستان کے چئرمین گل غنی خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نوجوان رضا کاروں کی صلاحیتوں سے استعفادہ کیا جائے‘ پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ان کو ہر دور میں نظر انداز کیاگیا چئرمین گل غنی خان نے کہاکہ منشیات کی بڑھتی ہوئی وباء نے نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی بڑی وجہ بے روزگاری ہے جبکہ نوجوانوں کو نظر اداز کرنا قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے حا ضرین کو آگاہ کیا کہ یو تھ فرنٹ پاکستان عید الفطر کے چھٹیوں کے فورا بعد نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں ایک سائیکل ریلی، واک کاانعقاد ،نشتر ہال میں سٹیج ڈرامہ اورکانفرنس،سیمنار اورتشہیری مہم شہر میں چلائی جائیگی اس کے علاوہ پمفلٹ ،بینرز اور پینافلیکس بھی لگائے جائیں گئے۔

صدر مجلس حاجی شیر فرزند نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے یو تھ تنظیموں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کاسلوک کیا گیا مہنگائی کی وجہ سے نوجوان نسل ڈپریشن کا شکار ہیں نوجوان نسل کو آگاہ کر تے ہوے کہا کہ یوتھ فرنٹ پاکستان نے جس وقت کام شروع کیا تو اُس وقت یو تھ تنظیم کا تصور بھی نہیں تھا اور منشیات کے نقصانات کی آگاہی کے حوالے سے یوتھ فرنٹ پاکستان نے بہت کام کیا ہے ۔ نوجوانوں کو نظر اداز کرنا قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :