امریکہ کی جانب سے بھارت کو ملٹری ٹیکنالوجی کی فراہمی ، پاکستان کا اظہار تشویش

ٹرمپ مودی ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرانیکااچھاموقع گنوادیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 28 جون 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پاکستان نے امریکاکی جانب سے بھارت کوملٹری ٹیکنالوجی کی فراہمی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ مودی ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرانیکااچھاموقع گنوادیاگیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ مودٰی ملاقات کے مشترکہ اعلا میے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ مودی ملاقات میں بھارتی پالیسیوں پر نظر ثانی کا موقع اورخطے میں کشیدگی کم کرانیکااچھاموقع گنوادیاگیا،مشترکہ اعلامیہ خطے میں دیرپاامن کے قیام میں معاون ثابت نہیں ہوگا،خطے میں کشیدگی کی وجہ جانے بغیرمشترکہ اعلامیہ خرابی کاباعث بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکاکی جانب سے بھارت کوملٹری ٹیکنالوجی کی فراہمی پرتشویش ہے،ایسی ٹیکنالوجی کی فروخت سے خطے میں فوجی عدم توازن پیدا ہوگا