شریف برادران آج جو موجیں لے رہے ہیں ، سہیل انور سیال

بے نظیر بھٹو کی بدولت شہید رانی کی کوششوں سے یہ ملک میں آئے اور آصف علی زرداری کے پاس کرد ہ ترمیمی بل کے باعث آج تیسری بار وزیر اعظم بنا ہواہے،صوبائی وزیر داخلہ

بدھ 28 جون 2017 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہاہے کہ شریف برادران آج جو موجیں لے رہے ہیں وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی بدولت شہید رانی کی کوششوں سے یہ ملک میں آئے اور آصف علی زرداری کے پاس کرد ہ ترمیمی بل کے باعث آج تیسری بار وزیر اعظم بنا ہواہے، ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روز جیکب آباد کے جکھرانی ہائوس میں پیپلزپارٹی کی ڈویژنل صدر ،سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی سے ان کے بڑے بھائی میر فاروق خان جکھرانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر ممتازجکھرانی ،پی پی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری اور دیگر موجودتھے،سہیل انورسیال نے کہاکہ ہمیں عدلیہ اور اداروں پر مکمل بھروسہ ہے آج وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں تو کیا ہوا آپ سب نے دیکھا یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے کیوں کہ عدلیہ کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے اگر شریف بردران بے گناہ ہیں تو اپنی بے گناہی ثابت کریں آگے معاملہ عدالت کا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے حالیہ ہونے والے دنوں میں تین بڑے واقعات بدقسمتی سے وفاق والوں کی عدم توجہ کے باعث پیش آئے،انہوںنے کہاکہ 2008سے پہلے سندھ میں رات کے وقت سفر کرنا مشکل تھا جگہ جگہ ناکے اور کانوائی ہوتی تھی ہماری لیڈر شپ آصف علی زردای،بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور پالیسی کے باعث پاک فوج ،رینجرز اور پولیس نے ملکر کراچی سے لیکر کشمور تک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جو کاروائیاں کی اسی کی بدولت سندھ میں امن و امان برقرار ہے اب رات بھر سفر کرتے رہو کوئی فکر نہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ جیکب آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو محنت کر کے پکڑ کر عدالتوں کے حوالے کیا ہم نہیں چاہتے کسی گناہ گار کو معافی ملے اور بے گناہ کوسز املے۔#