Live Updates

پاکستان میں سیاسی پارٹیاں شخصیت کے نام سے چلتی ہیں، فنکشنل مسلم لیگ سندھ

نواز شریف اور عمران خان نااہل ہوگے تو ان کی پارٹیاں بھی نااہل ہوجائیں گی نگران سیٹ اپ کو دیکھ کر پیاسے پنچھی اپنی اپنی جگہ تبدیل کریں گے، ملک امام الدین شوقین

بدھ 28 جون 2017 19:20

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) پاکستان میں سیاسی پارٹیاں شخصیت کے نام سے چلتی ہیں شخصیت کے آوٹ ہوجانے پر پارٹی بھی منظر سے آوٹ ہوجاتی ہے نواز شریف اور عمران خان نااہل ہوگے تو ان کی پارٹیاں بھی نااہل ہوجائیں گی نگران سیٹ اپ کو دیکھ کر پیاسے پنچھی اپنی اپنی جگہ تبدیل کریں گے جس کے بعد فرنٹ پر سیٹ حاصل کرنے والون کو آخری سیٹ بھی نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر پاپولر گروپ انڈسٹری کے چیرمین سابقہ صوبائی وزیرملک امام الدین شوقین نے نیشنل پریس کلب کے وفد سے عید ملن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ملک امام الدین شوقین کا کہنا تھا کہ اس وقت اسلام آباد میں جو ہورہا ہے اس سے اگر نواز شریف اور عمران خان کے خلاف فیصلہ آجاتا ہے اور دونوں نااہل ہوجاتے ہیں تو کیا (ن) لیگ جو نواز شریف کے نام سے چل رہی ہے اور پی ٹی آئی جو عمران خان کے نام سے چل رہی ہے ان کا کیا وجود برقرار رہے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیاں شخصیت کے نام اور شخصیت سے چلتی ہیں اگر یہ دونوں ہی باہر ہوجائیں تو پارٹیاں جھاگ کی طرح بیٹھ جاتی ہیں مخدوم جاوید ہاشمی کا قد بہت بڑا تھا مگر نام نہ ہونے کی وجہ سے ان کا قد چھوٹا ہوگیا ہے ان کا کہنا تھا سب پارٹیاں یس مین ہوتی ہے جن کو بھی موقع ملے گا وہ ہی فرنٹ مین بن جائے گی ان کا کہنا تھا کہ اگر ملکی حالات یوں ہی رہے تو پھر2018میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے فنکشنل لیگ کے مستقبل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کو دیکھنے کے بعد آپ کو پاکستان کی سیاست کا اندازہ ہوجائے گا آج مجھے فنکشنل لیگ میں فرنٹ میں جگہ ملتی ہے نگران سیٹ اپ میں اتنے پنچھی آجائیں گے کہ آخری سیٹ بھی بامشکل ملے گی ان کا کہنا تھا کہ 2013کے الیکشن میں انھوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی مگر اس کے باجود ان کو باہر کردیا گیا میں نے اپنے حلقے میں ہارنے کے باوجود بھی حلقے کی عوام کو نہیں چھوڑا ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے حلقے میں ہاروں یا جیتوں حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اور عمران خان الیکشن سے باہر ہوئے تو پی پی کا حال بھی برا ہوگا پی پی کے پنچھی نگراں سیٹ اپ دیکھنے کے بعد اپنے نئے گھروں کا انتخاب کریں گے آنے والے الیکشن سے قبل فنکشنل لیگ انتخابی اتحاد کے باعث سندھ میں بڑی اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی صوبائی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی بجائے سینٹر کی سیٹ کو اہمیت دیں گے باقی پارٹی قیادت جو ھکم کرے گی قبول کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی قیادت نے سانگھڑ سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا تو وہ سانگھڑ سے الیکشن لڑیں گے اور بلاتفریق سانگھڑ کی عوام کی خد مت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو وہ عبادت سمجھ کررتے ہیں ان کا سیاست کا مشن عوام کی خدمت ہے ناللہ تعالیٰ نے ان کو اتنی دولت دے دی ہے کہ اب ان کو سیاست سے دولت کمانے کا شوچنے سے بھی ڈر لگتا ہے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے حلقے میں جو بھی کام کروائے ہیں وہ اپنی جیب سے کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پورے ضلع میں نوجوانوں کے کھیلنے کے میدانوں کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ نوجوان منشات منفی کام سے دور رکھنے کے رہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے نوجوانوں کے لئے میدانوں کو فعال نہ کیا تو ان کا ادارہ نوجوانوں کے لئے اسپورٹس فیسٹول پورے ضلع میں کرواکر نوجوانوں سے احساس محرومو ں کو ختم کردیں گے۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :