لکی مروت:سرائے نورنگ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار موٹر کار درخت سے جاٹکرائی حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی

بدھ 28 جون 2017 19:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) سرائے نورنگ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار موٹر کار درخت سے جاٹکرائی حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقہ منڈان سے تجوڑی جانے والی موٹر کار کلی وال ہوٹل کے نزدیک تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس سے ڈرائیور اور کار میں سوار ایک لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے لاشیں اور زخمی فوری طور پر بنوں ہسپتال منتقل کردیئے گئے کار میں سوار بدقسمت افراد شادی میں شرکت کی غرض سے تجوڑی جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :