خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے بعد الرٹ جاری کردیا

بدھ 28 جون 2017 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے امکان کے بعد الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے قدرتی افات سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کوخصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ،ہزارہ،چترال،شانگلہ، کوہستان سوات اورمانسہرہ کی انتظامیہ کو خصوصی طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحالی میں شہریوں کو 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :