شانگلہ ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہو گئے

بدھ 28 جون 2017 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سوات کے علاقہ شانگلہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔حادثہ امبیلہ شاہ پورروڈ پر پیش آیا جہاں سوزکی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :