پشاوراورگردنواح میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 28 جون 2017 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پشاور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔عید کے تیسرے روز پشاور میں بارش کے بعد گرمی کے لہر میں کمی آگئی۔

(جاری ہے)

ہلکی اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادھر قدرتی افات سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے خدشات کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ا لرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :