پشاور ،پارہ چنارہ بم دھماکہ کیخلاف شیعہ علماء کونسل کاشیرشاہ سوری روڈ پر دھرنا

بدھ 28 جون 2017 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پشاور میں پارہ چنارہ بم دھماکہ کے خلاف شعیہ علماء کونسل نے شیرشاہ سوری روڈ پر دھرنا د یا۔ مظاہرین کا دہشت گردوں کو فوری بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیاگیا ،شیعہ علماکونسل کے زیر اہتمام مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے امن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور وہی بیٹھ کر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انکا کہناتھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دادرسی کرے اور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو بے نقاب کیاجائے۔