راولپنڈی کینٹ کے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا

بدھ 28 جون 2017 19:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) پری مون سون شروع ہونے کے باوجود راولپنڈی کینٹ کے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ راولپنڈی کینٹ کے علاقے اسلم مارکیٹ سے ملحقہ نالے پر قائم غیر قانونی مکان کوشہریوں کی اپیل پر گرانے کے احکامات دو برس قبل دیئے گئے تھے تاکہ نالے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مکان کی وجہ سے قریبی آبادی کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔

بعد ازاں غیر قانونی مکان کے مالک کو رقم کی ادائیگی کے بعد مکان کا ایک حصہ گرا دیا گیا تاہم مبینہ ملی بھگت سے مکان کے دیگر حصہ کو تاحال نہیں گرایا گیا جس کی وجہ سے قریبی مکانوں کے زیر آب آنے کے خدشات ہیں۔شہریوں نے اسلم مارکیٹ نالے پر قائم غیر قانونی مکان کے باقی ماندہ حصے کو گرانے کا مطالبہ کیا ہے۔