راولپنڈی کینٹ میں عید تعطیلات کے دوران پانی کی فراہمی پر مکینوںکا اظہار تشکر

بدھ 28 جون 2017 19:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) راولپنڈی کینٹ میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی جاری رکھنے پر مکینوں نے سی ای او راولپنڈی کینٹ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں نورانی محلہ ،ٹنچ بھاٹہ ،خیابان میراں بخش ،مصریال ودیگر علاقوں کے مکینوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران انہیں پانی کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس پر وہ کینٹ بورڈ حکام کے شکرگذار ہیں۔

واضح رہے کہ عید الفطر سے قبل کینٹ و شہر میں پانی کی کمی کی شکایات تھیں اور پانی کے ذخیرے میں کمی کے باعث راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے 6 جون سے پانی کی راشننگ بھی شروع کر دی تھی تاھم اس کے باوجود عید تعطیلات میں واٹر ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کی ضرور ت کے مطابق بلاامتیاز کینٹ کے تما م علاقوں میں پانی کی سپلائی جاری رکھی۔

متعلقہ عنوان :