عید الفطر کے موقع پر چکلالہ کینٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات

بدھ 28 جون 2017 19:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر چکلالہ کینٹ عملہ صفائی کے ناقص انتظامات پر شہریوں نے سی ای او چکلالہ کینٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ چکلالہ کینٹ انتظامیہ نے عید الفطر پر سینی ٹیشن عملے کی خصوصی تعیناتیاں کی تھیں تاہم عملہ صفائی کسی مقام پر نظر نہ آیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ عید کے پہلے و دوسرے دن چکلالہ کینٹ کے علاقے ہارلے سٹریٹ سے ملحقہ دھمیال روڈ فیصل کالونی سے زیارت سٹاپ تک کا علاقہ گٹر کے پانی سے بھرا رہا کیونکہ سڑک کے کنارے بنا نالہ گندگی سے اٹ چکا ہے جس کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بدبودار پانی سڑک پر جمع ہو گیا۔ دوسری جانب عید کے تیسرے دن شدید بارش کے باعث رہی سہی کسر بھی نکل گئی اور دیگر متعدد مقامات پر بھی سڑکیں و گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔

شہریوں نے کہاکہ عملہ صفائی نے اس نالے کی صفائی کبھی بھی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ نہ صرف گندگی سے اٹ چکا ہے بلکہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل کالونی سے زیارت بابا گوہر علی شاہ تک سڑک کنارے نالے کو ازسر نوپختہ کر کے فٹ پاتھ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :