عید الفطرپر بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر شہریوں کا اظہار تشکر

بدھ 28 جون 2017 19:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے تینوں ایام میں شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے میڈیا کو بتایاکہ عیدالفطر تعطیلات کے دوران کسی بھی علاقے میں بجلی کی بندش نہیں ہوئی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی عملی طور پر جاری رہی جبکہ خوشگوار موسم کی بدولت بھی انہیں عید سے لطف اندوزہونے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے حکومت کی جانب سے عید الفطر پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کو سراہا ہے اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :