عید الفطر پر ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے جائیں گے، عمران نور

بدھ 28 جون 2017 19:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کی جانب سے عید الفطر پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ، شہر بھر کی مصروف شاہرائوں ، عبادت گاہوں اورپارکوں سمیت رہائشی علاقوں کو بھر پور انداز میں صاف کرکے چونا اور پانی کا چھڑکائو بھی یقینی بنایا گیا۔ عید الفطر کے تینوں روز صفائی آپریشن میں 1ہزار سے زائد سینٹری ورکرز اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور کی جانب سے منیجر آپریشن محمد عثمان نے ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں اور اپنے سٹاف میں عیدی اورتحائف بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں عید الفطر کے روز ایم ڈی عمران نور نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عید پر صاف ستھرے ملتان کا تحفہ دیا۔ عید الفطر پر ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو اچھی کارکردگی پر خصوصی انعام سے بھی نوازا جائے گا۔قبل ازیں شہریوں نے عید الفطر پر صفائی انتظامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :