حکومت پنجاب نے حضرو میں ترقیاتی کاموں کیلئے 80کروڑ سے زیادہ گرانٹ کی منظوری دی ہے ، صوبائی وزیر امور نوجوان جہانگیر خانزادہ

بدھ 28 جون 2017 18:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) صوبائی وزیر امور نوجوان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں حکومت پنجاب نے تحصیل حضرو میں ترقیاتی کاموں کیلئے 80کروڑ سے زیادہ گرانٹ کی منظوری دی ہے، اٹک خورد کے مقام پر حکومت پنجاب کے تعاون سے ایک جدید پارک تعمیر کر کے شہید کرنل شجاع خانزادہ کی خواہش پورا کریں گے۔ وہ عید کے روز شادیخان میں معززین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر ملک انصار ،سہراب خانزادہ ، ملک نعیم و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تحصیل حضرو کی 15یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل بہادر خان کیلئے ساڑھی8کروڑ،کونسل موسی کیلئے ساڑھی4کروڑ،کونسل خگوانی کیلئے ساڑھی5کروڑ ،نرتوپہ کیلئے ساڑھی3کروڑ، کونسل غورغشتی کیلئے ساڑھی11کروڑ,جلالیہ کونسل کیلئی7کروڑ ،شینکہ کونسل کیلئے ساڑھی4کروڑ،ہارون یونین کونسل کیلئے 11کروڑ، حمید یونین کونسل کیلئے 5کروڑ ،تاجک کاملپور موسی یونین کونسلوں کیلئے اڑھائی اڑھائی کروڑ فورملی یونین کونسل کیلئے 11کروڑ ،ملاںمنصور یونین کونسل کیلئے ساڑھی3کروڑ ،شمس آباد یونین کونسل کیلئے 3کروڑ جبکہ ملک مالہ یونین کونسل کیلئے 1کروڑ 5لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان یونین کونسلوں میں سکولوں نکاسی آب ،سڑکوں ،نالیوں ،گلیوں کی تعمیر کے کام شروع ہونے سے پی پی سولہ کے عوام کو سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ نے اٹک خورد کے مقام پر ایک جدید پارک بنانے کا فیصلہ کیا تھا اب ان کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے اس بجٹ میں بھاری گرانٹ رکھی ہے جبکہ پارک کی تعمیر کیلئے بہت جلد بیرون ملک کے دورے پر بھی جائوں گا جہاں ان ملکوں کے ماہرین سے مشاورت کے بعد جدید پارک کا کام شروع ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :