نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 34 افراد زخمی،حادثے کی تحقیقات شروع

بدھ 28 جون 2017 18:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) امریکا کے شہر نیویارک میں زیر زمین چلنے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی،حادثے میں 34 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر زمین ٹرین پٹری سے اترنے کا واقعہ نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں 34 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :