جرمن پارلیمان نے ہم جنس پرست شادیوں کی اجازت کی راہ ہم وار کر دی

بدھ 28 جون 2017 18:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) جرمن پارلیمان جمعے کے روز ملک میں ہم جنس پرست جوڑوں کو باقاعدہ طور پر شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون کی منظوری دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی قانونی امور کی کمیٹی نے ایک بل کا مسودہ جمعے کے روز رائے شماری کے لیے رکھ دیا ہے۔ گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی رہنما ریناٹے کیوناسٹ کے مطابق یوں مساوی حقوق کا راستہ کھول دیا گیا ہے۔ یورپ کے متعدد ممالک میں ہم جنس پرست جوڑوں کو آپس میں باقاعدہ قانونی شادیوں کی اجازت مل چکی ہے، تاہم جرمنی میں ابھی تک یہ ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :