اسلامک اسٹیٹ سے تعلق کے شبے میں یورپ میں 6 افراد گرفتار

بدھ 28 جون 2017 18:40

برلن/میڈرڈ/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) جرمنی، اسپین اور برطانیہ میں جہادی نیٹ ورک سے تعلق کے شبے میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے مبینہ تعلق رکھنے والے ان ملزمان کے خلاف یہ آپریشن ہسپانوی حکام کی فراہم کردہ اطلاعات کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز سن 2015 میں ہسپانوی حکام نے اس وقت کیا تھا، جب انہیں انٹرنیٹ پر دہشت گردی کی ترویج سے متعلق مواد ملا تھا۔ برطانیہ میں گرفتار کیا جانے والا مشتبہ شخص ایک مسجد کا امام ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی اور برطانیہ میں اس سلسلے میں مزید چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :