افغانستان ، فضائی کاروائی میں 3مقامی رہنمائوں سمیت 6شدت پسند ہلاک ،4دیگر زخمی

بدھ 28 جون 2017 18:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کاروائی میں 3مقامی رہنمائوں سمیت 6شدت پسند ہلاک اور4دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع موسیٰ قلعہ میں کی گئی جس میں 6شدت پسند ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3مقامی رہنما بھی شامل ہیں۔طالبان سمیت دیگر عسکریت گروپوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :