Live Updates

مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے ‘ سپریم کورٹ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا تھا ‘ عمران خان وزیر اعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں ‘ عمران ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں ‘ قوم ان کی منفی سیاست مسترد کر چکی ہے ‘ جے آئی ٹی کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں طلال چوہدری اور رانا ثنا ء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 28 جون 2017 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں طلال چوہدری اور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے ‘ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا تھا ‘ عمران خان وزیر اعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوف زدہ ہیں ‘ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں ‘ قوم عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر چکی ہے ‘ جے آئی ٹی کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہے ۔

بد ھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اشتہاری اور عوام کے فیصلے کے خلاف جانے والے ہیں۔ قوم 10 فیصد ووٹ لینے والے کے ساتھ ہے یا 60فیصد ووٹ لینے والوں کے ساتھ ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو جے آئی ٹی میں طلب کرنے پر تشویش ہے۔

ہمارے جے آئی ٹی سے متعلق تحفظات کو مزید تقویت ملی ہے۔ عمران خان وزیر اعظم کے بچوں کا مقابلہ کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ عمران خان کون سی قوم کی بات کر رہے ہیں۔ بیلٹ پیپر پر تو شیر کا نشان نکلتے ہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں۔ عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ وہ قوم کے لئے بات کریں۔ جے آئی ٹی کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہے۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات