Live Updates

عمران خان جھوٹ بولنے کی عادت سے مجبور ، انکا مقصد دوسروں کی پگڑیاں اُچھالنا ہے ، عمران خان کا عدالتوں سے فرار حاصل کرکے احتساب کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے، سربراہ تحریک انصاف نے اداروں کو دبائو میں لانے کی ایک لہر شروع کردی ہے ، قوم ان کو مسترد کرچکی ،شریف فیملی تمام تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے ،عمران خان مریم نواز سے خوفزدہ ہیں

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر ردعمل

بدھ 28 جون 2017 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے کی عادت سے مجبور ہیں ان کا مقصد صرف دوسروں پر الزام لگانا اورپگڑیاں اُچھالنا ہے عمران خان کا عدالتوں سے فرار حاصل کرکے احتساب کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے، عمران خان نے اداروں کو دبائو میں لانے کی ایک لہر شروع کردی ہے ، قوم انھیں مسترد کرچکی ہے ،شریف فیملی تمام تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے ،عمران خان مریم نواز سے اتنے خوفزدہ ہیں،کہ ان کی بات کیے بغیر تقریر مکمل نہیں کرتے۔

بدھ عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا ضیاع ہے ۔

(جاری ہے)

جس طرح کی کال کرکی4 سال وہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔ اور خود بنی گالہ میں ورزش کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔ جتنے لوگ ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے ساتھ ہیں پوری قوم جانتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عدالتوں سے فرار حاصل کرکے احتساب کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے ،ان کو چاہیے تھا بہاولپور، پارچنار اور کوئٹہ کی شہادتوں پر بات کرئے ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف دوسروں پر الزام لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہے۔اس کے علاوہ بات نہیں کرسکتے شریف فیملی تمام تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔عمران خان نے ایک اور لہر اداروں کو دبائو میں لانے کی شروع کردی ہے۔پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دبائو میں نہیں آئے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے اتنے خوفزدہ ہیںکہ ان کی بات کیے بغیر تقریر مکمل نہیں کرتے۔عمران خان کو معلوم ہوچکا ہے کہ قوم انھیں مسترد کرچکی ہے۔ عمران خان جھوٹ بولنے کی عادت سے مجبور ہیں۔ انھیں چاہیے کہ خیبر پختونخوا کو بہتر کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات