قطر تنازع ،ْ سعودی عرب کا مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار

قطر سے ہمارے مطالبات پر بحث ممکن نہیں ،ْسعودی وزیر خارجہ

بدھ 28 جون 2017 18:20

قطر تنازع ،ْ سعودی عرب کا مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عرب ممالک کی جانب سے قطر سے کیے گئے 13 مطالبات کے بعد خلیجی ممالک کے سفارت کاروں نے واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن سے ملاقاتیں کی۔قطر کو ان مطالبات کو پورا کرنے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی گئے ایک ہفتے کی مہلت کے دوران قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ریکس ٹیلرسن نے خلیج تنازع میں باقاعدہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک کویت کے وزیر برائے کابینہ امور شیخ محمد عبداللہ الصباح سے بھی ملاقات کی جبکہ تنازع کے حل میں پیشرفت کے لیے ان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس سے بھی ملاقات متوقع ہے ،ْدوسری جانب واشنگٹن میں موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اب بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر سے ہمارے مطالبات پر بحث ممکن نہیں ،ْ اب یہ قطر پر ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی حمایت بند کرے۔

متعلقہ عنوان :