مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ نہیں ہوگا ،ْایران

بدھ 28 جون 2017 18:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ نہیں ہوگا۔مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمانوں پر پابندی امریکا کو محفوظ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انتہاپسندی کو فروغ دینے والی پالیسیز کے بجائے امریکا انتہا پسندی کے خلاف حقیقی جنگ میں شامل ہوجائے۔گزشتہ دنوں امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو جزوی بحال کر دیا تھا، ٹرمپ کے حکم نامے میں چھ مسلم ممالک پر نوے روز کی سفری پابندی عائد کی گئی ہے اور پناہ گزینوں پر بھی 120 روزہ پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔