سعودی عرب کا مطالبات پر بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ،ْقطر

سعودی عرب مطالبات کی لسٹ پیش کر کے مذاکرات سے انکار نہیں کرسکتا ،ْ وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن

بدھ 28 جون 2017 18:20

سعودی عرب کا مطالبات پر بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ..
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قطر نے کہاہے کہ سعودی عرب کا مطالبات پر بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ عرب قطر تنازع پر سعودی عرب کا موقف نا قابل قبول ہے ،ْسعودی عرب کا بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب مطالبات کی لسٹ پیش کر کے مذاکرات سے انکار نہیں کرسکتا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ قطر کو پیش کردہ مطالبات پر بات چیت نہیں ہوسکتی اب قطر پر طے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرنا بند کرے۔

متعلقہ عنوان :