سپریم کورٹ سانحہ پارا چنار اور کوئٹہ کے واقعات کا نوٹس لیکر اصل ملزمان کا تعین کرے،لیاقت ہزارہ چیئرمین ہزارہ ایکشن کمیٹی

بدھ 28 جون 2017 18:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ہزارہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین لیاقت ہزارہ نے کہا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان سانحہ پارا چنار اور کوئٹہ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اصل ملزمان کا تعین کرے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پارا چنار کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر مومنین کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ27رمضان المبارک کو جمعتہ الوداع کے دن 27ایف سی چیک پوسٹوں کے باوجود 2خود کش دھماکے ہوئے اور 150سے زائد لوگ شہید جبکہ 200زخمی ہوئے اور 6روز گزرنے کے باوجود شہداء کی تدفین نہیں ہوئی ہے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انکا وزیراعظم پر اعتماد نہیں ہے چیف آف آرمی اسٹاف ان سے مذاکرات کریں مگر چیف آف آر می اسٹاف بھی ابھی تک وہاں نہیں گئے ۔انہوں نے مطالبہ یا کہ پارا چنار میں دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے اورانہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سانحہ پارا چنارا اور کوئٹہ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے واقعات کے اصل ملزمان کا تعین کرے۔

متعلقہ عنوان :