صوابی ،قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

بدھ 28 جون 2017 18:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ واجد علی سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی طاہر علی گھر کے قریب اپنے موٹر سائیکل پر سوار ایک دوکان کے سامنے کھڑا تھا کہ اس دوران مبینہ طور پر میر کمال اور ان کے بھائی احمد علی نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی طاہر علی شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسا وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے دریں اثناء فرید گل سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے طار ق علی کو اپنے ہی بھائی عبدالولی اور فاروق علی نے لاٹھیوں سے مار کر قتل کر دیا وجہ قتل یوں بیان کی کہ مقتول اپنی ماں کے ساتھ لڑائی کر تا تھا ایس ایچ او خالد اقبال اور اے ایس آئی شہنشاہ نے بر وقت کارروائی کر کے دونوں ملزمان بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :