این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو جلد مستقل ،سال میں ایک مر تبہ اساتذہ کا تبادلہ کیا جائیگا، اسد قیصر

روشن مستقبل کیلئے اساتذہ اور تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،اساتذہ کے ٹائم سکیل پر کام جاری ہے ، سپیکر کے پی کے اسمبلی

بدھ 28 جون 2017 18:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو جلد از جلد مستقل کر نے کے علاوہ سال میں ایک مر تبہ اساتذہ کا تبادلہ کیا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع موضع مرغز میں آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر عبدالطیف کی قیادت میں ضلع صوابی کی اساتذہ کے وفد سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے اساتذہ اور تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ کے ٹائم سکیل پر کام جاری ہے اور جلد از جلد اساتذہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے محکمہ تعلیم اور اساتذہ کے نمائندوں کا ایک اجلاس بلایا جائیگا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ہیلتھ کارڈ کے تحت صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سات لاکھ ملازمین ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تنظیموں کے انتخابات کے لئے محکمہ تعلیم کے ساتھ اجلاس کر کے اس کا جائزہ لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ معذور اساتذہ کے لئے سکول قائم کیا گیا ہے جب کہ معذور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لئے ادارہ بھی قائم کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موجودہ بجٹ میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کے لئے مختص کیا ہے اس موقع پر صدر اے ٹی اے عبدالطیف نے اساتذہ کے مسائل بیان کر تے ہوئے سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے ویلفیئر فنڈ قائم کرنے کے علاوہ ٹیچر اسسٹنٹس کی ریگو لرائزیشن ، تبادلوں کی پالیسی پر نظر ثانی ، میرٹ کے مطابق عمل در اامد کر نے ، سکول بیسڈ پالیس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :