لکی مروت سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ایک ارب روپے کی خطیر لاگت سی13ماڈل پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے ، سلیم خان مروت

پولیس سٹیشنز میں رپورٹنگ روم، ویمن ڈیسک، ویٹنگ روم، بیرکس، میڈیا پوائنٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائینگی، ڈی آئی جی خیبرپختونخوا

بدھ 28 جون 2017 18:20

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ کو آر ڈی نیشن یونٹ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا ڈی آئی جی سلیم خان مروت نے کہا ہے کہ لکی مروت سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ایک ارب روپے کی خطیر لاگت سی13ماڈل پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں رپورٹنگ روم، ویمن ڈیسک، ویٹنگ روم، بیرکس، میڈیا پوائنٹ اور دیگر سہولتیں موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بم دھماکے سے متاثرہ تھانہ لکی مروت کی عمارت کے معائنے کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا جنرل سیکرٹری حافظ منہاج الدین نے ان سے اراکین پریس کلب اور مقامی صحافیوں کاتعارف کرایا ڈائریکٹر جنرل پی سی یوسلیم خان مروت نے کہا کہ دھماکے سے متاثرہ تھانہ لکی مروت کی جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کوئی سات کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی اور اس کی بیرونی دیواروں کو بم پروف بنایا جائے گا نئے تھانوں کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں اور جلد ہی پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری کے بعدان پر کام شروع کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لکی مروت، کرک، ہنگو اورٹانک سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ماڈل پولیس سٹیشن کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چترال، اپردیر اور شانگلہ میں پولیس لائنز بھی قائم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ چھ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز، ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹر، ڈاگ سینٹر اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نئے ماڈل تھانوں کی تعمیر میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے کہ یہ عوامی رویوں سے ہم آہنگ ہوں اوران سے روایتی تھانہ کلچر کی بجائے معاشرے میں تھانوں کا اچھا، مثبت اور نرم تاثر ابھرے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو بہتر انفراسٹرکچر میسر آنے سے یہ مزید موثر اور بہتر انداز سے عوام کی خدمت اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے قابل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :