ممتاز علی بھٹو کابہاول پور، کوئٹہ اور پارہ چنار میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 18:20

میرپور بھٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو سے عیدالفطر کے تیسرے روز بھی سندھ بھر سے پارٹی رہنمائوں و کارکنان سمیت مختلف برادریوں کے معززین نے وفود کی صورت میں ان کے آبائی گائوں میرپور بھٹو پہنچ کر انہیں عید کی مبارک باد پیش کی، جبکہ ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف شخصیات نے فون پر عید مبارک دی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر سکھر، خیرپور میرس سمیت دیگر اضلاع کے پارٹی رہنمائوں نے ممتاز علی بھٹو کو دورے کی دعوتیں دیں جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی سندھی جاگو سندھ بچائو عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کیلئے سندھ بھر کا دورہ کریں گے۔ ممتاز علی بھٹو نے حال ہی میں بہاول پور، کوئٹہ اور پارہ چنار میں ہونے والے حادثات اور بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے تحفظ، عزت، جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدام اٹھانے پڑیں گے کیونکہ مرکزی بالخصوص سندھ کے حکمران اپنی جان بچانے کیلئے عدالتوں کے چکر کاٹنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :