Live Updates

رمضان یوم آزادی پا کستان کا دن ہے 27 رمضان المبارک مملکت خداداد پاکستان کی آزادی کے دن بابائے قوم محمد علی جناح کے فر زندوں کو خون میں نہلا دیا گیا

شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا بیان

بدھ 28 جون 2017 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والے سانحات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سانحہ پاراچنار کے واقعات ریاست پا کستان کے مُنہ پر بد نما داغ ہے 27 رمضان یوم آزادی پا کستان کا دن ہے 27 رمضان المبارک مملکت خداداد پاکستان کی آزادی کے دن بابائے قوم محمد علی جناح کے فر زندوں کو خون میں نہلا دیا گیا جو ایک بہت بڑا سا نحہ ہے ستم بلائے ستم یہ کہ جب عوام دھماکے کی مذمت کے لئے سڑکوں پر نکلی تو اُن پر ایف سی کے اہلکاروں نے گولیاں چلا کر دس نہتے افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر کے ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال قائم کی سالہائے سال سے جاری پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام میں تمام ادارے ناکام نظر آرہے ہیں قومی ایکشن پلان کی ناکامی کے بعد ردالفساد کے نام سے پورے پا کستان میں دہشت گردو کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا گیا جس میں حکومت کے علاوہ چارو افواج کے سر براہاں نے یہ عزم کیا کہ ہم پا کستان سے مکمل دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں رہے گے لیکن افسوس آپریشن ردالفساد کے باوجود چھ ماہ میں چار دھماکے پارا چنار میں ہوئے جس میں اب تک سا ڑھے تین سو افراد شہید اور ہزاروں سے زائد زخمی ہوئے ہم ان بے گناہ عوام کے قتل کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائے دہشت گردو کو یا امن وامان قائم کرنے والوں کو، لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے 27رمضان المبارک کو کو ئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا دو دھماکے پارا چنار میں ہوئے اور کراچی میں سر عام پو لیس کے جوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن تا حال اب تک کسی دہشت گرد وں کو پکڑنے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی گھم گیر نظر آتی ہے اور انصاف دینے والے ادارے عوام کو انصاف دینے میں ناکام ہیں سیکیورٹی کی بدترین صورتحال یہ ہے کہ سینٹرل جیل سے دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور بعد میں ادارے لکیرے پیٹے نظر آتے ہیںپاراچنار میں خودکش حملہ آور کی شناخت کو عوام سامنے لایا جائے کہیںیہ کاروائی کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے دہشت گردو کی تو نہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارا چنار میں عوام پر فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں کو بر طرف کیا جائے اور عید کے اجتماعات پر پورے پاکستان میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی جانب سے عید کے اجتماعات میں علماء کرام سانحہ پارا چنار کے حوالے سے خطابات میں مزمت کریں گے اور سیاہ پٹیاں بندکر شر کت کریں گے اور بعد نماز عید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات