اورکزئی ادبی جرگہ کے زیر اہتمام عید کی خوشیاں منانے کیلئے مشاعرے کا انعقاد

بدھ 28 جون 2017 18:10

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) اورکزئی ادبی جرگہ کے طرف سے عید کی خوشیاں منانے کے حوالے سے اورکزئی ادبی جرگہ کے دفتر میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا مشاعرے میں ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے ممتاز شعراء اور دیبوں نے شرکت کی مشاعرے میں شاعروں نے عید کی خوشیوں کے حوالے سے اپنے اپنے کلام پیش کئے تفصیلات کے مطابق اورکزئی ادبی جرگہ کے زیر اہتمام عید کی خوشیاں منانے کے حوالے سے سید حبیب مارکیٹ ھنگو میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا مشاعرے کے صدارت ممتاز شاعر و دیب حاجی داد محمد کر رہے تھے جبکہ مشاعرے کے مہمان خصوصی ممتاز شاعر ھنگو جمیل جو ہر تھے مشاعرے میں امیر محمد اورکزئی ،نعمت اللہ نعمت ،ریاض ناشاد ،اورکزئی ادبی جرگہ کے صدر ظاہر جان انجان اورکزئی ،صالح نادان سمیت ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے ممتاز شعراء اور نوجوانوں نے شرکت کی مشاعرے میں شعراء نے عید کی خوشیوں اور علاقے میں امن امان اور تعلیمی لحاظ سے اپنے اپنے کلام پیش کئے اس دوران ملک انجان اورکزئی ،جمیل جوہر اور حاجی داد محمد اورکزئی نے کہا کہ شاعر کی ہر پلیٹ فارم پر علاقے کے امن امان ،علاقے کے مسائل پر خصوصی توجہ ہوتی ہیں شعراء نے کہا کہ شاعر اور ادیب معاشرے میں حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں جو کہ اپنے کلاموں کے زریعے معاشرے میں تبدلی لانے کیلئے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :