بنوں ‘پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناکہ بندی ‘44مشتبہ افرادگرفتار‘قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

بدھ 28 جون 2017 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) بنوں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھرمیں ناکہ بندی کرکی44مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے اِن کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلی ڈی پی اوبنوں صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پرسرکل ڈی ایس پیزکی زیرنگرانی ایلیٹ فورس، K-9یونٹ کے ہمراہ مختلف تھانہ جات کے حدود میں ناکہ بندیاں کرتے ہوئے مشترکہ کاروائی میں44 مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے اِن کے قبضہ سی02بندوق،06پستول ،87ازقسم کارتوس برآمد کیے۔

(جاری ہے)

اِسی طرح قانون کی خلاف ورزی کرنے والی13 تیزرفتارموٹرسائیکل سواروںکوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکرلیے ہیں۔ ڈی پی اوبنوں صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اِن کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :