شانگلہ ‘چوگا ہ اینوتر میں زمین کے تنازعہ پر فریقین مابین فائرنگ کا تبادلہ ‘ایک شخص جاں بحق ‘3افراد شدید زخمی

بدھ 28 جون 2017 18:10

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شانگلہ کے علاقے چوگا ہ اینوتر میں زمین کے تنازعی پر دوفریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک شخص جان بحق جبکہ اسی فریق کے تین افراد شدید زخمی ہوئے،زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منقل کر دیا گیا ہے ۔مخالف فریق کے خلاف ایف ائی ار درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چاپے جاری ہے ۔پولیس تھانہ چوگاہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے دوررفتا علاقہ چوگاہ اینور میں دوفریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا ارہاتھا کہ منگل کے روز مخالفین نے فائرنگ کرکے ہدایت اللہ نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ پھتروں اور لاٹھیوں سے موسلاح افراد نے اسی فریق کے تین افراد کو شدید زخمی کردیا جن کو الوچ پورن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فرسٹ ایڈ کے بعد سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ،تھانہ چوگاہ میں مجروحین نے حیدر علی ولد روشن زیب اور اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمات درج کردئے ہیں۔تھانہ چوگاہ ایس ایچ او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :