ا لپوری‘ شانگلہ دندئی میں جیب حادثہ ‘نواز لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشاد خان کا چچا اورتحصیل ناظم محمدطاہر کا بھائی محمد شاہد خان جان بحق ‘نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

بدھ 28 جون 2017 18:10

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) شانگلہ دندئی میں جیب کو حادثہ ،نواز لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان کا چچا اورتحصیل ناظم محمدطاہر کا بھائی محمد شاہد خان جان بحق ہوئے ۔مرحوم کو منگل کے روز میرہ میں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں نواز لیگ کے صوبائی صدر وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام ،رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحاجی سیدفرین،حاجی سدیدالرحمن،جمعیت علماء اسلام کے سنیٹر مولانا راحت حسین، سابق اور موجودہ اراکین صوبائی وقومی اسمبلی ، سیاسی وسماجی رہنمائوں ، صحافی، بلدیاتی کونسلروں سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مرحوم محمد شاہد خان سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطان شام خان،سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی ظاہر شاہ کے بھائی تھے جبکہ رکن ضلع کونسل حیات خان ،ایس ڈی او واپڈا فہیم خان کے چچاز تھے ۔

(جاری ہے)

مرحوم عید کے روز اپنے بھائی تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر خان کے ہمراہ دندئی کے بالائی علاقے میں نون لیگ کے مقامی رہنماء کے نماز جنازہ کے بعد واپس گھر ارہے تھے کہ لنک روڈ سے گاڑی نیچے گر کر شاہراہ قراقرم پر اگراجس میں شاہد شدید زخمی ہوا ،محمد شاہد کو فوری طور پر ایبٹ اباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اپنے تعزیاتی پیغام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے محمد شاہدخان کو شاندار الفاظ میں خراج خراج عقیدت پیش کی انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی خوش اخلاق اور خداترس انسان تھے ان کے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یا درکھا جائے گا ۔