حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات

بدھ 28 جون 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چورانوے یونیورسٹیوں میں انٹرنیٹ سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ جدیدتعلیم تک رسائی کو فروغ مل سکے۔اسی طرح طلباء کی تعلیمی استعداد جانچنے کا نظام بھی وضع کیاجائے گا تاکہ تعلیمی نتائج کی تیاری کے طریقہ کار کو تیز بنایاجاسکے۔ اس نظام سے اساتذہ اور منتظمین کو کلاس رومز میں طلباء کے ساتھ رابطے اور تعلیم کا معیار جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :