پی ایچ ڈی کے طلباء کیلئے وظائف کا اعلان، آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر

بدھ 28 جون 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) وفاقی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لئے بیرون ملک مکمل وظائف دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لئے بیرون ملک مکمل وظائف دینے کا اعلان کیا ہے ۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ یہ وظائف زراعت، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، مینجمنٹ سائنسز اور بزنس ایجوکیشن، میڈیکل ، فزیکل اور سوشل سائنسز میں دیئے جارہے ہیں۔آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔