سانحہ احمد پور شرقیہ، نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں مزید تین زخمی دم توڑ گئے

بدھ 28 جون 2017 18:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) نشترہسپتال کے برن یونٹ میں بدھ کے روز سانحہ احمد پورشرقیہ کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق جاں بحق افراد میں حادثہ کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا 24سالہ ڈرائیور گل محمد ولد گلاب شاہ بھی شامل ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شعیب الطاف ولد محمد الطاف عمر 16سال اور رشید ولد جیون خان عمر40 سال بھی جان کی بازی ہارگئے۔

نشترہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ دریں اثناء بہاولپور سے مزید 6زخمیوں کو برن یونٹ منتقل کردیاگیا، ان کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے،جن افراد کو برن یونٹ منتقل کیاگیاان میں مشتاق ولد عبدالحمید، محمد علی ولد صغیر احمد، محمد عامر ولد عبدالمجید، بابر علی ولد عبدالمجید اورراشد ولد ملک اسلم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :