شہریوں نے عید کے تیسرے روزفوڈ سٹریٹس کا رخ کیا

بدھ 28 جون 2017 18:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) کھابوں کے شوقین لاہوریوں نے عید کے تیسرے روزفوڈ سٹریٹس کا رخ کیا۔ لاہوریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ کھانوںسے لطف اندوز ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد زندہ دلان لاہور نے انڈہ چنے، بونگ پائے، نہاری، کٴْلچہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ نوجوانوں نے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ مزے مزے کے کھانے کھاکر عید کے تیسرے روز خوب انجوائے کیا،ْ شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں اورچڑیا گھر کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :