لاہور میں عید کے تیسرے روز ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

بدھ 28 جون 2017 18:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید کے تیسرے روز ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کی شدت میں کمی آنے کے باعث شہریوں نے پارکوں کا رخ کر لیا ، شہرمیں ہونے والی بارش سے قرطبہ چوک، لارنس روڈ، سمن آباد، مسلم ٹائون، اچھرہ، ریلوے اسٹیشن، رحمان پورہ اور کوپر روڈ سمیت دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے،شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے متعددگاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور سیکرٹری ہا ئوسنگ خرم علی آغا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور واسا ملازمین کو جلد نکاسی آب کی ہدایت کی۔. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میںمون سون کے دوران نکاسی آب کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :