مسلم لیگ (ن) آ ئندہ الیکشن میں بھاری اکثر یت سے کامیاب ہو گی، چوہدری طا ہر بشیر چیمہ

بدھ 28 جون 2017 18:00

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما و رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت اور مختلف بحرانوں سے نکال کر معاشی تر قی کی راہ پر گا مزن کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن آ ئندہ الیکشن میں بھی بھا ری اکثر یت سے کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاںکارکنوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے علاقوں کے مسائل کو حل کرانے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مہر محمد شعبا ن جیسے لوگ قیمتی سرمایہ ہیں ، علاقہ کی تعمیر و تر قی اور مسائل کا حل کرنے میں تمام وسا ئل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اس موقع پر سابق تحصیل ناظم ملک عبد الغفار اعوان اور مہر شعبان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :