تیز رفتار مسافر بس کا موٹرسائیکل سے تصادم، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

بدھ 28 جون 2017 18:00

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) تیزرفتار مسافر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار امانت علی اپنی اہلیہ صغری ٰ بی بی کے ہمراہ بوریوالہ سے پاکپتن جارہاتھا کہ نواحی گائوں17/EB کے نزدیک تیزرفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں امانت علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ صغری ٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ نامعلوم بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے اور جاں بحق ہونے والے کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :