احمدیار، ٹریفک کے المناک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ،خاتون زخمی ہوگئی

بدھ 28 جون 2017 17:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ٹریفک کے المناک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں گگو منڈی کے رہائشی 60سالہ محمد اکبر اور 22سالہ بیٹااحمدندیم چیچہ وطنی رشتہ داروں کو ملنے موٹرسائیکل پرسوار جارہے تھے کہ کسووال کے نزدیک مین جی ٹی روڑ پر مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میںباپ محمد اکبر اور بیٹااحمدندیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ17/EB کے نزدیک تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار امانت علی اور بیوی صغریٰ بی بی کو ٹکر مارکرشدیدزخمی کردیا امانت علی اور صغری ٰ بی بی شدید زخمی حالت میں طبی امدادکیلئے ہسپتال لایا جارہاتھا کہ امانت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں زندگی کی بازی ہارگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :