ْاوکاڑہ اور مضافات میں ٹریفک حادثات ،4سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ‘ 30سے زائد زخمی ہو گئے

بدھ 28 جون 2017 17:30

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) اوکاڑہ اور مضافات میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 4سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ‘ 30سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ اوکاڑہ کے قصبہ منڈی احمد آباد میں پیش آیا جہاں گوہر آباد کے رہائشی محمد جاوید کی 4 سالہ بیٹی اپنے گھر کے باہر بچوں کیساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے عروج فاطمہ کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئی، ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا اسی طرح24 ٹوایل اوکاڑہ کے قریب اڈا کسان پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے 65 سالہ نامعلوم شخص کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاپولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی اور ورثاء کی تلاش شروع کردی اسی طرح عید کے تین روز کے دوران اوکاڑہ اور گرد نواح میں موٹر سائیکل حادثات میں 6 بچوں سمیت30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :