حافظ آباد،غریب کسان کا اکلوتا بیٹا سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا

بدھ 28 جون 2017 17:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں ٹھٹھہ باماں میں غریب کسان کا اکلوتا بیٹا سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ باماں کے رہائشی غریب کسان امان اللهتارڑ نے اپنی گزر اوقات کے لئے ایک بچھڑا اُدھار لے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وہ اپنے بیٹے محمد عادل جو کہ آٹھویں کلاس کا طالب علم تھاوہ اپنے والد کے ہمراہ کھیتوںمیں بچھڑے کے لئے چارہ کاٹنے کے لئے گیا تو وہاں پر چارہ کاٹتے ہوئے اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے زہر کے سرایت کرجانے سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جب جنازہ اٹھا تو والدین کی آہوو بکا نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔مرحوم کی آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا ۔

متعلقہ عنوان :