حافظ آباد ،تیز رفتار ٹیوٹا ویگن نے ٹکر مار کر 70سالہ خاتون کو ہلاک کردیا

بدھ 28 جون 2017 17:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) حافظ آباد شہر میں تیز رفتار ٹیوٹا ویگن نے ٹکر مار کر 70سالہ خاتون کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ بہاولپور ہ کی رہائشی ستر سالہ خاتون صفیہ بی بی زوجہ عبدالقادر گلہ شیلر والہ کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ ٹیوٹا ویگن نمبری 2684نے اسے ٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑ گئی جبکہ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ویگن کو قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :