ساہیوال ،نامعلوم نوجوان قتل ، گولیاںں لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے

بدھ 28 جون 2017 17:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) نواحی چک 145/9-Lمیں ایک30سالہ نوجوان کا قتل تین افراد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ایک 30سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزموں نے قتل کرکے لاش نہر 9ایل مین پھینک دی پولیس ڈیرہ رحیم نے لاش نہر سے برآمد کر لی اور نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ چک 122/9-Lمیںدرینہ رنجش پر نذیر احمد کو عبدالرئوف وغیرہ نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا چک109/9-|Lمیں ایک نوجوان صودی کو راشد وغیرہ نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جبکہ چک 88/12-Lمیں ایک 23سالہ نوجوان یاسر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ۔

تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں نذیر احمد کی حالت نازک ہے۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :