ساہیوال عید الفطر کے روز سوئمنگ پول میں نہاتے 15سالہ لڑکا جاں بحق

بدھ 28 جون 2017 17:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) کول والا بنگلہ میں ایک نجی سویمنگ پول میں نہاتے ہوئے عید کے روز ایک 15سالہ لڑکا عدیل ڈوب کر جاں بحق۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق حسین کالونی کوٹ اللہ دین ساہیوال کے مشتاق احمد کا بیٹا عدیل عید کے روز دوستوں کے ہمراہ سویمنگ پول پر نہانے کے لیے گیا جہاں وہ گہرے پانی میں جانے کے سبب غوطے کھانے لگا اور غوطے کھاتے ہوئے ڈوب گیاجس کی لاش ایک گھنٹے کے بعد نکال ہی گئی ۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :