پانچ سال اپنے حلقہ پی کے 72اور بنوں میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں وہ ایک ریکارڈ ہیں،عدنان خان وزیر

پانچ سال تک بحیثیت ڈیڈاک چیئرمین کام کیا ہے ،خود کرپشن کی نہ کسی اور کو کرپشن کی اجازت دی ہے، رہنماء قومی وطن پارٹی

بدھ 28 جون 2017 17:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) قومی وطن پارٹی جنوبی اضلاع کے چیئرمین ،سابقہ ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر نے کہا ہے کہ میں پانچ سال اپنے حلقہ پی کے 72اور بنوں میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں وہ ایک ریکارڈ ہیں۔ میں پانچ سال تک بحیثیت ڈیڈاک چیئرمین کام کیا ہے۔ لیکن میں نے نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی اور کو کرپشن کی اجازت دی ہے۔

صوبائی حکومت میں ہم اتحادی ہے لیکن تعلیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے ۔پہلے حکومت نے کنٹنیرز سکول بنانے کی پالیسی بنائی کہ ان پر اخرجات بھی کم آتے ہیں اور کم مدت میں پائے تکمیل تک پہنچتے ہیں لیکن دو سکولز قائم کرتے ہی اس منصوبے کو مسترد کیا گیا۔جس سے صوبے میں تعلیم ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی جنوبی اضلاع کے چیئرمین ،سابقہ ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر نے اپنے آفس میں علاقے کے ہزاروں عوام سے عید مبارک باد وصول کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر سابق ناظم ملک رشید اللہ خان وغیرہ بھی موجود تھے۔

سابقہ ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر نے کہا کہ پی کے 72کے غیور عوام نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا ہے اور میں نے علاقے کے غریب عوام کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل کئے ہوئے ہیں۔ میں نے علاقے میں تعلیم ، صحت ، آب نوشی اور آب پاشی کا نظام ،سڑکیں ، بی ایچ یوز،اور ہزاروں پریشر پمپ، ٹیوب ویلز ، اور بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے علاقے کے مسائل حل کئے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی میں اہم شخصیت شمولیت کے لئے رابطے میں ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جنوبی اضلاع کے ساتھ قومی وطن پارٹی عوام کی ہر دلعزیز پارٹی ہوگی اور پارٹی کے مرکزی چیئرمین افتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکند ر حیات شیرپاؤ کی قیادت میں پارٹی کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سینٹ کے الیکشن کے دوران کروڑوں روپوں کی آفر کی گئی لیکن میں کروڑوں روپے کی آفر کو ٹھکرا کر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے بغیر معاشرے میں چلنا انتہائی مشکل ہورہا ہے۔ اور انتخابات میں عوام ان نمائندوں کو منتخب کریں جس کا ماضی صاف ہوں ۔ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی کے 72میں جاری منصوبے میڈیا کے سامنے ہے اور انہوں نے نو کمینٹس کہتے ہوئے پارٹی کے بارے میں کہا کہ جنوبی اضلاع کے اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہونے کیلئے رابطہ میں ہیں اور مناسب موقع پر ان شخصیات کو شامل ہونے کے لئے مرکزی اور صوبائی قائدین کی موجودگی میں شمولیتی تقریر ہوگی ۔سابقہ ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر نے کہا کہ عنقریب قومی وطن پارٹی کو گھر گھر گاؤں پہنچانے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کیا جائے گا۔